رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی کا فوری اور آسان علاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی ہونا عام سی بات ہے لیکن ان دونوں چیزوں کی کمی کو معمولات زندگی میں تبدیلی لا کر پورا کیا جاسکتا ہے۔
روزے کی حالت میں جسم کو پانی کی کمی کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور اس سے چکر آنا، سر درد، سستی اور تھکاوٹ جیسی شکایات ہوسکتی ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شیف فرح نے پانی کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کیلیے آسان گھریلو علاج بیان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک چمچ دہی حسب ذائقہ یا دو چٹکی گلابی نمک آدھا چمچ تخم بالنگاہ اور تین سے چار عدد آلو بخارے۔ ان تمام چیزوں کو مکس کرکے اس میں ایک لیٹر پانی ملالیں۔
شیف فرح نے بتایا کہ یہ نسخہ اس قدر بہترین ہے کہ اس کو پینے سے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہو ہی نہیں سکتی بلکہ آپ خود کو چاق و چوبند محسوس کریں گے۔
ماہرین صحت کے مطابق سحری میں کم سے کم 2گلاس پانی ضرور پیئیں تاہم کولڈ ڈرنکس سے اجتناب برتیں کیوں کہ یہ روزے کے دوران پیاس بڑھاتے ہیں۔
اسی طرح دہی اور ریشہ دار سبزیاں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں، س کے علاوہ کھیرا پانی کا ذخیرہ لیے ہوتا ہے اگر سحری میں کھیرے کو بطور سلاد کھایا جائے تو یہ جسم کے خلیات میں پانی کو جمع رکھتا ہے۔
افطاری کے بعد سے سحری تک جتنا پانی پی سکتے ہیں پئیں، روزے میں اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ سحری کے فوری بعد سونے سے اجتناب کریں۔