کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے،گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے: امیر مقام

اکوڑہ خٹک ( قدرت روزنامہ )وفاقی وزیرِ انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے۔گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، صوبے کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، دہشت گرد گھومتے پھرتے ہیں۔

اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یہ ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے کہ یہاں کے حالت دیکھے، احتجاج کرنا، اسلام آباد پہ چڑھائی کرنا، صوبائی حکومت کا کام ہے۔ابھی یہ آپس میں لگے ہوئے ہیں کہ کون سی ایم بنے گا، ان کے احتجاج ناکام ہو چکے ہیں، ابھی گرینڈ الائنس بھی ایسا ہی ہے۔

“جنگ ” کے مطابق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع بہتر کارکردگی کے لیے کی، اس سے اخراجات نہیں بڑھیں گے، موجودہ ہماری حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *