پنجاب میں 80 رمضان سہولت بازار قائم، سستی اور معیاری اشیاء دستیاب ،سبسڈی ختم نہیں کی: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 80 رمضان سہولت بازاروں لگے ہیں۔ان رمضان سہولت بازاروں میں معمول کے مطابق سستی اور معیاری اشیاء دستیاب ہیں،رمضان بازاروں میں گھی،چینی،آٹا،دالیں،سبزیاں اور پھل عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں مل رہے ہیں، پنجاب حکومت نے کسی چیز پر سبسڈی ختم نہیں کی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسوقت صوبے بھر میں 80 رمضان سہولت بازار عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔لاہور میں 10 رمضان سہولت بازار ہیں،راولپنڈی میں 8، جہلم میں،فیصل آبا،ننکانہ میں 3٫3 بازار ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں بھی رمضان سہولت بازار لگے ہیں۔پنجاب حکومت تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 ارب روپے کا رمضان پیکج لائی ہے۔اس رمضان پیکج کے تحت 30 لاکھ خاندانوں میں کیش کی صورت میں ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچا رہی ہے۔ کسی بھی مستحق اور سفید پوش شہری کی عزت نفس مجروح نہیں کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں اشیاء مہنگی فروخت ہونے یا سبسڈی ختم کرنے کا صرف پروپگنڈا ہے۔ پنجاب بھر کے تمام رمضان بازاروں میں معمول کے مطابق سستے داموں اشیاء دستیاب ہیں شہریوں کی بڑی تعداد مارکیٹ کی بجائے رمضان بازاروں سے سستی اشیاء خرید رہے ہیں ۔شہریوں کی جانب سے پنجاب حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *