پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کیلئے دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے ٹورنٹو کینیڈا سے کراچی کے ٹکٹوں پر 10 فیصد جبکہ پیرس ( فرانس ) سے اسلام آباد کا سفر کرنیوالوں کے لیے کرایوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی جانے والے مسافر 31 مارچ تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کی بکنگ 10 مارچ تک کرانا ہو گی جبکہ پیرس سے ٹکٹوں کے لیے 2 مارچ تک بکنگ کی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسافر 28 فروری سے 16 مارچ تک اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مسافر آن لائن بکنگ بھی کر سکتے ہیں۔