علیم خان کو بڑا دھچکا، محمود مولوی استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی صدارت سے مستعفی

کراچی(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔
محمود مولوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ نے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پرمزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
اس سے قبل مئی2023 میں محمودمولوی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی سینئر نائب صدارت اور قومی اسمبلی سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیاتھاکہ کوئی بھی وجہ ہو فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔