بختاور بھٹو کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی۔
بختاور بھٹو نے اپنے تصدیق شدہ نسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بختاور اور محمود کے بیٹے کے بستر پر اُن کا نام ’حاکم‘ درج ہے۔بختاور بھٹو نے بیٹے کی تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کا بیٹا ایک ہفتے کا ہوگیا ہے۔‘
دوسری جانب بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MC (@mahmood.y.choudhry)


محمود چوہدری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بیٹے کی تاریخِ پیدائش درج کی۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹ زرداری خالہ بن گئی ہیں۔