سعید غنی کی کھلی کچہری میں بے نظمی

حیدر آباد (قدرت روزنامہ)حیدر آباد میں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کی کھلی کچہری میں بے نظمی ہوگئی۔
ضلعی صدر صغیر قریشی اور ایم پی اے جبار خان کےحامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے، ایک گروپ کی طرف سے ترقیاتی کام کروانےکا کریڈٹ لینے پر دوسرا گروپ ناراض ہوگیا۔
بے نظمی ہونے کے باعث سعید غنی نے کھلی کچہری ختم کر دی۔صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایتوں کے انبار لگادیے۔
شہریوں نے کہا کہ نالوں پرقبضہ ہے، ہم شہرمیں صفائی چاہتے ہیں۔کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایت کی کہ منشیات کھلےعام فروخت ہورہی ہے۔