جڑواں بھائی بچپن سے مجھ سے جلتے تھے: سوناکشی کا انکشاف

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ میرے دونوں جڑواں بھائی لو سنہا اور خوش سنہا مجھ سے بچپن سے ہی جلتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بچپن میں تمام ہی بہن اور بھائی آپس میں لڑتے ہیں، اس لیے لو اور خوش سے میری لڑائیاں ہوتی رہتی تھیں۔اپنے حالیہ انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنے بھائیوں لو اور خوش سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں گھر میں سب سے چھوٹی اور سب کی لاڈلی تھی، یہی وجہ ہے کہ بھائی مجھ سے جلتے تھے اور مجھے مارتے بھی تھے۔
یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے گزشتہ برس 23 جون کو شادی کی تھی، جس میں شتروگھن سنہا اور پونم سنہا نے شرکت کی تھی تاہم دونوں بھائی تقریب سے بالکل غائب رہے تھے۔
لو سنہا نے شادی کے بعد اس معاملے پر کچھ مبہم پوسٹس بھی شیئر کر کے اشارہ دیا تھا کہ اُن کے اور سوناکشی سنہا کے درمیان کچھ اختلافات ہیں۔اس ردعمل کے بعد یہ قیاس آرائی کی جانے لگی کہ لو سنہا اپنے چھوٹی بہن کےلیے ظہیر اقبال کو مناسب نہیں سمجھتے تھے۔