سونا لگاتار چوتھی بار سستا ہوگیا.. جانیں 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھی بار کمی دیکھنے میں آئی ہے.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آج 500 روپے کی کمی کے بعد 1 تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہو کر 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 438 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 57 ہزار 201 روپے جا پہنچا ہے.
عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 857 ڈالر فی اونس ہے۔