تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ساڑھے 16 ہزار افراد کو امارت کے گولڈن ویزے جاری

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کیلئے 16,456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کر دیئے۔
اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کئے ، گولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہے۔
پاکستانیوں نےمتحدہ عرب امارات میں ایک سال میں آٹھ ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں
حکومت نے 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس اور 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے ، عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔
ابوظہبی میں امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا پروگرام کا مقصد عالمی ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات میں مستقل رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ گولڈن ویزا رکھنے والے افراد تعلیم کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔