پردے کے پیچھے کیا ہے؟ ملزم ظاہر جعفر نے عدالت میں ’ حمزہ ،حمزہ ‘ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم کیس کی سماعت کے دوران خود کو پاگل ظاہر کرنے کے لئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے الٹی سیدھی حرکتیں شروع کر دیں۔ظاہرجعفر سمیت کیس کے تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ مرکزی ملزم نے کہا کہ میں نے کورٹ میں ایک بات کرنی ہے۔

پولیس نے ملزم کو عدالت کے دروازے کے پاس کھڑا کیا تو ظاہر جعفر نے کہا پردے کے پیچھے کیا ہے؟ ملزم کمرہ عدالت میں حمزہ ، حمزہ پکارتا رہا۔جج سیشن کورٹ عطاربانی نے ریمارکس دیئے کہ ملزم ڈرامے بازی کر رہا ہے اسے لے جائیں۔ پولیس مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اٹھا کر بخشی خانے لے گئی۔ کمرہ عدالت سے نکلنے پر ملزم ظاہر جعفر نے پولیس انسپکٹر کا گریبان پکڑ لیا۔