حریم شاہ کا صندل خٹک کیساتھ ڈانس۔۔ نئی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

حریم شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ حریم شاہ ڈانس کرتے ہوئے پاس بیٹھی صندل خٹک کو بھی ڈانس کیلئے کھینچتی ہیں پھر دونوں مل کر ڈانس کرتی ہیں، حریم شاہ اور صندل خٹک جس گانے پر ڈانس کررہی ہیں اُس کے بول یہ ہیں تیرے نام کے حرف کی تسبیح کو سانسوں کے گلے کا ہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)