ویرات کوہلی کے نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے پر انوشکا شرما کا اظہار مایوسی، ویڈیو اور تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ لیا اور شدید مایوسی کا اظہار کیا۔
ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 300واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، تاہم آج وہ بیٹنگ میں ناکام نظر آئے اور 11 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔
ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آؤٹ ہونے کے موقع پر جہاں کوہلی خود حیران نظر آئے وہیں اسٹیڈیم میں موجود ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ لیا اور ایسا ردعمل دیا جیسے انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے۔
انوشکا شرما کے اس انداز کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے آج کے میچ کے بعد یہ فیصلہ ہو جائےگا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں سیمی فائنل کن کن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔