کراچی میں افطار کے وقت گیس کی فراہمی معطل، روزہ دار پریشان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رمضان المبارک سے قبل سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے کراچی میں گیس کی فراہمی سے متعلق اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا، اس اعلان میں اس بات کو پیش نظر رکھا گیا تھا کہ سحر و افطار کے وقت گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مگر آج پہلے ورزے کو کراچی میں مختلف مقامات پر عین اس وقت گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی جو گھروں میں افطار کی تیاریاں جاری تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد 4 نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں گیس کی عدم فراہمی کا شکایات شامنے آئی ہیں۔
اس کے علاوہ ناظم آباد کے مختلف علاقوں ، پی آيی بی اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی گیس فراہمی تعطل کا شکار ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن گیس کا مؤقف ہے کہ 95 فیصد علاقوں میں گیس دی جارہی ہے،5 فیصد علاقوں میں شکایات ہیں۔