پی ایف ایف کا قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن کو واپس لانےکا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن کو واپس لانےکا فیصلہ کرلیا۔
اسٹیفن کونسٹنٹائن 2023 سے 2024 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔
فیفا سے معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم اے ایف سی کوالیفائر کھیلنےکی اہل ہوگئی ہے۔
پاکستان فٹبال ٹیم کو کوالیفائر میں اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا ہے۔
پاکستان اور شام کے درمیان میچ سعودی عرب میں کھیلا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق شام کے خلاف میچ میں اسٹیفن کونسٹنٹائن پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔