کوئٹہ شہر میں افطاری کے دوران بھی بجلی غائب


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر اور مختلف علا قوں میں افطار ی کے دوران بھی بجلی غائب رہی ۔یا در ہے کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)نے رمضان المبارک کے دوران سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف انتظامات مکمل کر نے کا دعوی کیا تھا ۔کیسکو کے مطابق کوئٹہ شہر اور تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ان اوقات کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، تاہم دیہی و زرعی فیڈرز کو ان کے پرانے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔ رمضان کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیسکو ہیڈکوارٹر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جو سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی مسلسل فراہمی پر نظر رکھے گا۔اس کے علاوہ، تمام سب ڈویژنز میں کیسکو کا لائن اسٹاف فنی خرابی کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے الرٹ رہے گا۔ صارفین بجلی کی شکایات درج کروانے کے لیے 118 پر کال کر سکتے ہیں، 8118 پر SMS بھیج سکتے ہیں، یا مرکزی کمپلینٹ سیل (0819201445) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔کیسکو نے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر، افطار اور تراویح کے وقت غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں تاکہ تمام صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *