جسے میرے کام سے اعتراض ہوگا اس سے شادی نہیں کروں گی، یشما گل

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایسے مرد سے کبھی شادی نہیں کریں گی جنہیں ان کے شوبز میں کام کرنے سے مسئلہ ہوگا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے فیمنزم پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ ان چیزوں میں نہیں پڑتیں لیکن ان کا خیال ہے کہ ہر کسی کو اپنے اپنے مکمل حقوق ملنے چاہیے۔اداکارہ کے مطابق مرد اور خواتین کی الگ الگ خصوصیات ہیں، ہر کسی کی اپنی اہمیت اور حقوق ہیں، مرد کبھی خاتون والے کام نہیں کر سکتے اور نہ عورتیں مردوں والے کام کر سکتی ہیں، اس لیے ہر کسی کی اپنی جگہ اور اپنے حقوق ہیں اور ہر کسی کو اپنے اپنے مکمل حقوق ملنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے آج تک کسی سے کوئی رومانوی تعلقات نہیں ہیں، وہ انتہائی شریف لڑکی ہیں۔ان کے مطابق وہ ایسے شخص سے رشتہ ازدواج میں بندھیں گی جو کہ خاندان کی عزت کرنے والا ہوگا اور جسے ان کے شوبز میں کام کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *