سنیل شیٹی مشکل میں مدد کرنے پر ایک پاکستانی کے شکر گزار

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی دیار غیر میں زندگی کے مشکل ترین لمحے سے نکالنے پر ایک پاکستانی کے شکر گزار ہیں۔

بالی ووڈ اداکار کے مطابق یہ واقعہ 2001 کا ہے، جب امریکا میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد فضا میں شدید تنا تھا۔ سنیل شیٹی اس وقت لاس اینجلس میں فلم کانٹے کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سنیل نے بتایا کہ 9/11 کے واقعے کے کچھ دن بعد، جب شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی، وہ ہوٹل میں داخل ہو رہے تھے۔ لفٹ میں جانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی چابیاں بھول گئے ہیں۔

انہوں نے لفٹ میں موجود ایک امریکی شخص سے پوچھا، کیا آپ کے پاس چابی ہے؟ میں اپنی چابیاں بھول گیا ہوں۔ لیکن اس شخص نے سنیل کے اشارے کو غلط سمجھا اور فورا باہر بھاگ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔کچھ ہی دیر میں مسلح پولیس اہلکاروں نے سنیل کو گھیر لیا اور انہیں گھٹنوں کے بل بٹھا کر ہتھکڑیاں پہنا دیں۔ سنیل نے بتایا کہ وہ اس وقت مکمل طور پر حیران اور خوفزدہ تھے، کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے۔

اس مشکل ترین لمحے میں ہوٹل کے منیجر، جو ایک پاکستانی نژاد شخص تھے، نے مداخلت کی۔ ہوٹل منیجر نے پولیس کو بتایا کہ سنیل شیٹی ایک مشہور بھارتی اداکار ہیں اور وہ کسی طور خطرناک نہیں ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے سنیل کو رہا کر دیا۔سنیل شیٹی نے اس واقعے کے بعد اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے اس پاکستانی شخص کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی جان بچائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *