چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل سے قبل روہت شرما کی گفتگو

دبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا شاندار ٹیم ہے، خصوصاً ناک آؤٹ مرحلے میں سخت حریف ہے۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیت کے لیے بیٹنگ اور بولنگ یونٹ کے طور پر بہترین کارکردگی دکھانی ہو گی۔

روہت شرما کا کہنا ہے کہ ورون چکرورتی کی درست اور اسپیڈ وارئٹی شاندار ہے، وہ بڑی وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دبئی کی سلو پچ پر اسپنرز ہی میچر ونر ثابت ہو سکتے ہیں۔

روہت شرما کو موٹاپے کے طعنے ملنے لگے بھارتی ٹیم کپتان نے کہا کہ ورون مخالفین کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور بڑے میچز جتوا سکتے ہیں، دبئی میں ٹورنامنٹ سے پہلے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، بھارت کو اپنی حکمت عملی پر قائم رہنا ہو گا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی مڈل آرڈر نے دباؤ میں اچھی کھیلا۔روہت شرما نے یہ بھی کہا کہ مڈل آرڈر نے دباؤ میں کارکردگی دکھائی تو مزید مخالفین کو بھی شکست دے سکتے ہیں، دبئی کے 3 میچز میں مختلف حالات میں بیٹنگ اور بولنگ کمبی نیشنز کو آزمایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *