ایک کلو چینی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط،عوام پریشان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ماہ رمضان سے لاہورکے رمضان سہولت بازاروں میں چینی کا ریٹ 130 روپے فی کلو ہے، تاہم بیشتر بازاروں میں ایک کلو چینی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط پر شہری پریشان ہیں۔

رمضان سہولت بازار میں ایک کلو چینی پر40 روپے کی رعایت کے باوجودِ خریداروں کا رش کم دکھائی نہیں دے رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس کے پاس شناختی کارڈ نہ ہو وہ ایک کلو چینی بھی نہیں لے سکتا ہے۔لاہور کے سہولت بازاروں میں چینی وافر موجودہ ہے، شہریوں کو شناختی کارڈ نمبر کا اندارج کروا کے 5 کلو چینی دی جارہی ہے، تاہم ہربنس پورہ سبزہ زار سہولت بازاروں میں انتظامات تسلی بخشی نہیں، شہریوں کو سستی چینی بھی ایک سے دوکلو دی جا رہی ہے۔

ڈی جی فوڈ پنجاب شعیب جدون کے مطابق بازاروں میں10 کلو آٹا تھیلوں کی قیمت میں 20 سے 85 روپے جبکہ ریلیف اسٹالز پر فی کلو چینی 130 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *