جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، ژالہ باری،مری نے چاندی کی چادر اوڑھ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، ژالہ باری،مری نے سفید چادر اوڑھ لی۔ راولپنڈی:مندرہ روات میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری۔
تحصیل غازی ،خانپور میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے،
ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری جاری۔ مری نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ،دھند اور تیز ہواؤں سے موسم سرد۔ خراب موسم کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے۔
شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکوں کی بحالی ۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ
سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اسسٹنٹ کمشنرجی ڈی اے کے ساتھ مل کر تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔