انا للہ و انا الیہ راجعون ،اہم شخصیت انتقال کرگئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی کی اہلیہ اور ریاست بنگال کے نواب بہادرالدین حیدر کی نواسی شاہ تاج فاروقی انتقال کرگئی ہیں۔

ا ن کا جناز ہ کراچی کلفٹن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے منگل کو دن ساڑھے گیارہ بجے اٹھایا جائے گا اور ڈی ایچ اے کی سلطان مسجد میں ظہر کی نماز کے بعد پڑھا جائے گا، بعدازاں پی ای سی ایچ ایس قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شاہ تاج فاروقی پولیٹیکل سائنس و انٹرنیشنل ریلیشنز کی پروفیسر اور ہیلن کیلر ماڈل سپیشل ایجوکیشن سنٹر اسلام آباد کی بانی سربراہ تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *