ٹک ٹاکر خواجہ عادل المعروف مرشد انتقال کر گئے

روات (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر خواجہ عادل المعروف مرشد انتقال کر گئے۔وہ اپنی منفرد باتوں کی وجہ سے علاقہ بھر میں مشہور تھے سوشل میڈیا پر چند برس کے دوران لاکھوں لوگوں نے ان کو سراہا ۔

خواجہ عادل کچھ ایام سے علیل تھے اورہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے ان کی وفات پر ان کے چاہنے والے دکھ کا اظہا رکر رہے ہیں۔

وہ خواجہ نوید المعروف پوٹھوار مین ، محمد بشیرخواجہ ، اور محمد صغیرخواجہ کے چچا زاد بھائی تھے ان کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے روات ٹی چوک ڈھوک موہری میں ادا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *