بلوچستان میں غیرمعمولی سردی کی لہر داخل، کوئٹہ میں درجہ حرارت کتنا گر گیا؟ جانئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں غیر معمولی سردی کی لہر داخل ہونے سے درجہ حرارت ایک بار پھر منفی ہوگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صوبے میں سردی کی لہر کی وجہ سے یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔سردی کی اس نئی لہر کے باعث کوئٹہ میں پارہ منفی 2 ڈگری تک گرگیا جب کہ کوہلو، موسیٰ خیل میں لوگ سردی کی وجہ سے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی ہنزہ ،اسکردو، دیامر،لوئر دیر، ایبٹ آباد، مری اور گلیات میں شدید برفباری ہوئی جس سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جب کہ بالائی علاقوں مالم جبہ، کالام، اتروڑ اور گبرال میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بالائی علاقے شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *