سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکٹر سکیل تھی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے وقتا فوقتا جاری ۔ آج 3 بجے کے قریب سوات اور گرد و نواح کے علاقے زلزلے سے لرز اٹھے ،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح مین 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے کلمے کا ورد کرتے ہوئے نکل آئی ..

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 204 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *