پشاور میں مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا، پشاور میں ایک دن میں زندہ مرغی کی قیمت میں 36 روپے کا اضافہ ہوگیا، گزشتہ روز 470 روپے فی کلو میں فروخت ہونیوالی مرغی آج 506 روپے میں بک رہی ہے۔پشاور میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی میں مرغی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، نرخ ایک دن میں 36 روپے فی کلو بڑھ گئے۔
شہری پریشان ہیں کہ رمضان میں مہنگائی کا یہ رجحان مزید بوجھ نہ بن جائے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتں بڑنے کی وجہ مصنوئی قلت ہے، جس کی وجہ سے مرغی مہنگے داموں خرید رہے ہیں، اس لیے سستی فروخت نہیں کرسکتے۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر نرخوں کو کنٹرول کرے تاکہ رمضان میں انہیں ریلیف مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *