جنہوں نے سلمان آغا کو کپتان اور شاداب کو نائب کپتان بنایا ہے انہیں نوبل انعام ملنا چاہیے، باسط علی

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ جنہوں نے بھی سلمان آغا کو کپتان اور شاداب کو نائب کپتان بنایا ہے انہیں نوبل انعام ملنا چاہیے۔اے آر وائی نیوز کے چیمپئنز ٹرافی اسپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کون لوگ ہیں جو اس ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس سے زیادہ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔

کامران اکمل نے کہا کہ شاہین کو جب کپتان بنایا اور پھر ہٹایا تو میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ پانچ میچوں کے بعد کوئی اچھا کپتان نہیں بن جاتا، رضوان نے صرف ٹی 20 میچز میں کپتانی کی تھی نہیں جیت سکے۔ اگر سلمان آغا کو کپتان دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتان بنایا ہے تو ٹھیک اگر لانگ ٹرم کے لیے بنایا ہے تو اچھا فیصلہ نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *