بنوں، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 6خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

بنوں (قدرت روزنامہ ) بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج، دہشتگردوں کا حملہ ناکام،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔
فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد گھبراگئے،بارود سے لدی گاڑی دیوار سے ٹکرا دی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی عملے نے 6خارجیوں کو جہنم واصل کیا۔ بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد اور گھر کو نقصان پہنچا۔
مختلف انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی عملے نے 6خارجیوں کو ہلاک کیا۔ گھر کی چھت منہدم ہونے سے معصوم شہریوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *