بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

دبئی(قدرت روزنامہ)روہت شرما نے تاریخ رقم کر دی، تمام آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے کپتان بن گئے۔ تفصیل کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کرکٹ کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ تمام آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے چار بڑے آئی سی سی ایونٹس کے فائنل تک رسائی حاصل کی جن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023، کرکٹ ورلڈ کپ 2023، ٹی20 ورلڈ کپ 2024اور چیمپئنز ٹرافی 2025شامل ہیں ،یہ کارنامہ روہت شرما کی قائدانہ صلاحیتوں اور بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے بھارتی ٹیم نے مسلسل شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی کرکٹ میں اپنی برتری ثابت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *