کیا اداکارہ ماہرہ خان ماں بننے والی ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

لاہور (قدرت روزنامہ )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم ہوگئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ابھی ماہرہ خان کی دوسری شادی کو چند ماہ ہی گزرے تھے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے افواہیں سرگرم ہونا شروع ہوگئیں کہ ماہرہ خان امید سے ہیں اور سلیم کریم کیساتھ پہلے بچے کی توقع کررہی ہیں۔ یہ افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب فروری 2024 کو ریڈٹ پر سامنے آنے والی ایک صارف کی پوسٹ کا حوالہ دیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں کیونکہ وہ حمل سے ہیں۔

شپوسٹ سامنے آنے کی دیر تھی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔اور ساتھ ہی تمام پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر ماہرہ اور انکے دوسرے حمل کی خبروں نے شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔

ماہرہ خان نے ان افواہوں پر لب کشائی کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھایا اور یہ کہہ کہ ان قیاس آرائیوں کو فل اسٹاپ لگایا کہ’میرے حمل کی تمام خبریں حقیقت کے برعکس ہیں، نہ میں حاملہ ہوں اور نہ ہی میں نے نیٹ فلکس سیریز چھوڑی ہے۔’

حالانکہ ماہرہ خان نے غیر مصدقہ خبروں کی حقیقت واضح کردی تھی لیکن ایک بار پھر اداکارہ کے ماں بننے کی افواہیں سرگرم ہونا شروع ہوگئیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک کلوتھنگ برانڈ کی لان کے لیے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا ہے جسکے بعد وہ انٹرویو کا حصہ بھی بنیں۔یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے اپنے گرد دوپٹہ ایک منفرد اور غیر روایتی انداز میں باندھا، جس کی وجہ سے قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ وہ حاملہ ہیں۔

حبا بخاری اور آریز احمد نے نادیہ خان کو ان کا راز فاش کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
انٹرویو کلپ دیکھنے کے بعد ماہرہ خان کی نئی لُک سے متعلق متعدد صارفین پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں اداکارہ ماہرہ خان ماں بننے والی ہیں۔

کیرئیر کے علاوہ اداکارہ کی زندگی کے ذاتی پہلو پر نظر ڈالی جائے تو حسن سے سرشار ماہرہ نے سال 2007ء میں علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009ء میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذلان ہے۔

بعد ازاں، شادی کے 8 سال بعد 2015ء میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔علی عسکری سے علیحدگی کے بعد ماہرہ خان نے کئی سال تنہا اپنے بیٹے کی پرورش میں گزارے اور پھر اکتوبر 2023 میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *