ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ
عالمی سطح پر امریکی ڈالر تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران روپیہ ایک پیسے کی تنزلی سے 279.73 کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ منگل کو روپیہ 279.72 پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر بدھ کو امریکی ڈالر تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ امریکہ کے تازہ ترین ٹیرف اور کینیڈا و چین کے جوابی اقدامات نے تجارتی جنگ کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
چین کی کرنسی یوآن پچھلے سیشن میں 0.7 فیصد اضافے کے بعد آف شور ٹریڈنگ میں مستحکم رہی، یہ استحکام نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے سالانہ پارلیمانی اجلاسوں کے آغاز کے ساتھ سامنے آیا، جہاں بیجنگ نے 2025 کیلئے 5 فیصد اقتصادی ترقی کا ہدف برقرار رکھا۔
جرمنی کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے 500 ارب یورو کے انفراسٹرکچر فنڈ پر اتفاق کے بعد یورو تقریبا چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹرلنگ بھی تین ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب کھڑا تھا۔ خام تیل چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ بٹ کوائن نے ایک غیر مستحکم ہفتے کے بعد 87,000 ڈالر کے آس پاس اپنے قدم جما لیے۔
یورو تقریباً چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ جرمن سیاسی جماعتوں نے 500 ارب یورو کے انفرااسٹرکچر فنڈ پر اتفاق کیا۔ برطانوی پاؤنڈ بھی تین ماہ کی بلند سطح کے قریب مستحکم رہا۔ خام تیل چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، جبکہ بٹ کوائن ایک غیر مستحکم ہفتے کے بعد 87,000 ڈالر کے قریب سنبھل گیا۔