چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت، کتنی رقم ملی؟

آئی سی سی ایونٹ کا فائنل دبئی میں 9 مارچ کو کھیلا جائے گا


دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ میگا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کی پہلی ٹیم بھارت ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان مقابلے میں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جن کی کل مالیت لگ بھگ 9 ملین (90 لاکھ) درہم تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم کے جنرل ایڈمیشن ٹکٹ 250 سے 500 درہم کے درمیان فروخت ہوئے جبکہ فائنل کے ٹکٹس کی قیمت 250 درہم سے 12 ہزار درہم کے درمیان رکھی گئی تھی۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا، جس کے باعث بھارتی ٹیم کے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں رکھے گئے، اب بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے جس کہ وجہ میگا ایونٹ کا ٹائٹل میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *