جب تک بھارتی کرکٹ بورڈ کو اجازت نہیں ملتی تب تک آپس میں کرکٹ نہیں کھیل سکتے، راجیو شکلا کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم پاکستان نہیں آئی، ہائبرڈ ماڈل ایک بہترین ماڈل ہے،اس لیے ایک دوسرے کے ساتھ میچز ہورہےہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب تک بی سی سی آئی کو اجازت نہیں ملتی تب تک آپس میں کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں، اپنی پرفارمنس کے ساتھ کھیلتی ہے۔نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر اچھا لگا، آئی سی سی چیمپئنز کا میزبان پاکستان ہے، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے حوالے سے فیصلہ ہو چکا تھا۔راجیو شکلا نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں اپنی پرفارمینس کے ساتھ کھیلتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ بعد پاکستان میں آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہوا ہے جو اچھی بات ہے، بہت اچھے طریقے سے اس کو آرگنائز کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *