پاکستان ہائی پاورڈ بورڈ کا اجلاس، متعدد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیر اعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، عنبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطا الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود لنگڑیال، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، داؤد محمد بریچ، شکیل احمد منگنیجو، سعدیہ ثروت جاوید، اسد الرحمان گیلانی اور علی سرفراز حسین شامل ہیں۔

پنجاب کے اعلیٰ افسران کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کو بھی گریڈ 22 دے دیا گیا۔پولیس سروس آف پاکستان کے افسران میں بی اے ناصر، غلام نبی میمن، محمد فاروق مظہر، عمران یعقوب منہاس، عبد الخالق شیخ، محمد زبیر ہاشمی، محمد شہزاد سلطان اور محمد طاہر کو بھی گریڈ 22 دے دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *