کنڈیارو: ماہی گیر نے روہڑی کینال سے 61 کلو وزنی مچھلی پکڑلی

کنڈیارو(قدرت روزنامہ ) سندھ کے شہر کنڈیارو میں ماہی گیر نے روہڑی کینال سے 61 کلو وزنی مچھلی پکڑلی۔ ماہی گیر کا کہنا ہے کہ مچھلی 40 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق کنڈیارو میں ماہی گیر کی چاندی ہوگئی، مختیار ملاح نے روہڑی کینال دریائے سندھ سے 61 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی۔
ماہی گیر مچھلی کے ہمراہ اپنی دکان پر پہنچا تو قد آور مچھلی دیکھنے کیلئے شہری مچھلی فروش کی دکان پر پہنچ گئے۔
مختیار ملاح کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی بار اتنی بڑی مچھلی دریا سے شکار کی ہے، ایک من 21 کلو کی مچھلی 40 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہوگی۔