جھگیوں میں آگ لگنے سے4 بچے جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا گہرے رنج و دکھ کا اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چولستان کے علاقہ قاسم والا میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے زخمی خاتون کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔