ایمن خان کے اپنی جڑواں بہن منال خان سے متعلق اہم انکشافات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایمن خان اور منال خان پاکستان کی دو مشہور جڑواں بہنیں ہیں، جو اداکاری کرتی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹارز کیا۔
ایمن خان کی بہن منال خان نے کہا ہے کہ ایمن کو کبھی میری نفرت نہیں آتی، ایمن کو نوجوانی میں شادی کرنے اور پھر بچہ پیدا کرنے پر پیار ملا، دوسری طرف اسے اپنے کیریئر کو ترجیح دینے پر پہلے نفرت ہوئی، پھر ان کے ایسے کردار تھے جو مقبول ہوئے اور وہ تنقید کا نشانہ بنتی رہیں۔
ایمن خان نے اپنی فیملی کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کی بات بھی کی اور کہاکہ وہ اپنے گھر والوں کو کبھی نہیں چھپاتیں کیونکہ لوگوں نے ہمیشہ امل اور میرال کے ساتھ ساتھ انہیں اور منیب بٹ کو ایک جوڑے کے طور پر پیار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان کی معروف اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی ہوئی ہے، جس سے ان کے دو بچے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ جڑواں بہن اداکاراؤں ایمن اور منال خان نے کچھ عرصہ قبل انکشاف تھا کہ شوبز میں آنے کے بعد کافی عرصے تک ٹی وی دیکھنے والوں سمیت فنکاروں کو بھی اس بات کا احساس نہیں تھا کہ وہ دو الگ الگ لڑکیاں ہیں، انہیں ہر کوئی ایک ہی لڑکی سمجھتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *