نال دھماکہ بزدلانہ اور انسانیت دشمن کارروائی، بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحصیل نال، خضدار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت دشمن کارروائی قرار دیا ہے انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، امن دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، بلوچستان کے بہادر عوام اور سیکیورٹی فورسز ان کے خلاف متحد ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔