اختر مینگل پر مقدمات کی مذمت کر تے ہیں ،شاہ زین بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سربراہان سابق وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل اور ان کے صاحبزادے گورگین خان مینگل کے خلاف آئی ایف آر درج کرنے اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی نے حکومت بلوچستان کے قبائل رسم و رواج کے خلاف گورگین مینگل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل اور ان کے خاندان کی بلوچستان کی سیاسی و قبائلی تاریخ میں ایک اہم کردار رہا ہے حکومت سردار اختر جان اور ان کے اہلخانہ کے خلاف جھوٹے مقدمات انہیں بلوچستان اور عوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کر سکتے۔