سینیٹ اجلاس ؛عون عباس بپی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بزنس ایڈوائزری میں ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہم بتائیں،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں دیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے پاس عون کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر میں توڑپھوڑ کی گئی ہے،گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا۔

ڈپٹی چیئرمین نے ثانیہ نشتر کے استعفے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ عون عباس کو بھونڈے طریقے سے گرفتار کیاگیا، آج کا اجلاس یہاں ہی روک دینا چاہئے اور عون کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔

سینیٹر منظور کاکڑ نے پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر احتجاج کیا، منظور کاکڑ نے کہاکہ میرے ساتھ تمیز سے بات کریں،ڈپٹی چیئرمین نے کہاکہ آپ کس طرح چیئر کو مخاطب کررہے ہیں،مجھے آپ نہ سمجھائیں ، اگر آپ یہ رویہ رکھیں گے تو میں رولنگ دونگا۔

وزیرقانون نے کہاکہ سینیٹرعون بپی کا معاملہ پنجاب کا معاملہ ہے، ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں،سینیٹرعون بپی کیخلاف ہرن کے غیرقانونی شکار کا معاملہ ہے،ایک بات طے ہے کہ ان کی گرفتاری قانونی طور پر ہوئی ہے،اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہاکہ ہم عون بپی کی غیرقانونی گرفتاری پر ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں،سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *