حلقہ پی بی 40کے فنگر پرنٹس نادرا ور الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں بے قاعد گیوں کا انکشاف

نادرا اور الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں حلقہ پی بی 40 کے 5,752 ووٹوں کے کاونٹر فائل اور 17,249 الیکٹورل رول ریکارڈ غائب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے حکم پر نادرا اور الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں حلقہ پی بی 40 میں سنگین انتخابی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فارم 48
5 2
5 3
میں درج 31,167 ووٹوں کے برعکس، الیکشن کمیشن نے نادرا کو صرف 25,415 ووٹوں کے کاونٹر فائل فراہم کیے، جس سے 5,752 ووٹوں کا ریکارڈ غائب ہے۔
5 4
اسی طرح، الیکٹورل رول کے مطابق حلقے میں 31,167 ووٹ ہونے چاہیے تھے، لیکن الیکشن کمیشن نے نادرا کو صرف 13,918 ووٹوں کا ریکارڈ فراہم کیا، جبکہ 17,249 ووٹوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
5 5
5 6
حلقے میں کل 73 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، تاہم نادرا کو صرف 67 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 فراہم کیے گئے، جبکہ 6 فارم 45 غائب ہیں۔ ان سنگین بے قاعدگیوں کے بعد کیس کی مزید سماعت اور قانونی کارروائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *