بھارتی اداکارہ ائیرپورٹ پر سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار، کون کون سی فلموں میں کام کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈی آر آئی نے بھارتی اداکارہ کو ائیرپورٹ پر مبینہ طور پر سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے جبکہ 32سالہ خوبصورت اداکارہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ساؤتھ انڈین سینما میں کناڈا زبان کی مختلف فلموں میں کردار نبھانے والی فنکارہ رانیا راؤ کو بنگلور کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر پیر کی رات کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ متحدہ عرب امارات سے بھارت پہنچی تھیں جن کے قبضے سے 14 کلوگرام سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔
ہمسایہ ملک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کا کہنا ہے کہ دبئی سے بھارت پہنچنے والی اداکارہ نے 800 گرام کے سونے کے زیورات الگ پہن رکھے تھے جبکہ رانیا راؤ کوئی عام سی اداکارہ نہیں بلکہ ڈی جی پولیس (پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن) رام چندر راؤ کی بیٹی بھی ہیں۔
View this post on Instagram
ڈی آر آئی حکام کو شک ہے کہ رانیا راؤ گولڈ اسمگلنگ ریکٹ کا حصہ ہے جو حالیہ مہینوں میں بنگلور ائیرپورٹ پر فعال نظر آیا جبکہ یہ اداکارہ کناڈا زبان کی مختلف فلموں بشمول مانیکیا اور پتاکی کے علاوہ تامل فلم واہگہ میں بھی کام کرچکی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ مبینہ اسمگلنگ کے باعث اداکارہ کا کیرئیر داؤ پر لگ گیا ہے۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ ڈی آر آئی نے اداکارہ کے قبضے سے سونا برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بیان بھی دیا ہے کہ گزشتہ 15روز میں رانیا راؤ نے بیرون ملک کے اس قسم کے 4دورے کیے اور اسی طرح بیلٹ میں جیولری چھپا کر لے جاتی رہی، جس سے سونے کی اسمگلنگ کا کیس مزید پختہ ہوتا دکھائی دیتا ہے جس سے بچ نکلنے کی امیدیں کمزور ہوسکتی ہیں۔