فیصل قریشی کی اداکارہ دنانیر مبین کی محنت اور لگن کی تعریف


کراچی (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین کی کام کے لیے بے پناہ لگن اور محنت کی بھرپور تعریف کی۔
شو کے دوران فیصل قریشی کو مہمان اداکار اظفر رحمان کے ساتھ مختلف موضوعات پر گہری گفتگو میں مشغول دیکھا گیا۔
بات چیت کے دوران فیصل قریشی نے ان چند پاکستانی ستاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو کسی جواز کے بغیر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے اداکار بننے والوں پر محض اس بنیاد پر تنقید کرتے ہیں کہ وہ محنت نہیں کرتے یا ان میں صلاحیتوں کی کمی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر کچھ سوشل میڈیا اسٹارز کبھی کبھار کسی ڈرامہ سیریل میں تجربے اور انڈسٹری کی کشش کو محسوس کرنے کے لیے کام کرلیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
فیصل قریشی نے مزید کہا کہ نوجوان اداکار، چاہے وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اداکاری کے میدان میں آئے ہوں، اگر وہ اپنی صلاحیتوں پر محنت کرتے ہیں تو انہیں سراہا جانا چاہیے۔ دنانیر مبین کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا، “وہ واقعی بہت محنت کرتی ہیں۔”
فیصل قریشی نے اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے ایک اہم واقعہ بھی شیئر کیا، جہاں انہوں نے دیکھا کہ دنانیر مبین شدید گرمی میں ایک مشکل سین کی مسلسل ریہرسل کر رہی تھیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنانیر مبین راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی شخصیت ہیں جو اپنی وائرل ویڈیو کے بعد بے حد مقبول ہوئیں۔
بعدازاں انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور “صنفِ آہن” اور “محبت گمشدہ میری” جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس وقت وہ “میم سے محبت” میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے باعث بے حد داد وصول کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *