عفت عمر کی ہونٹوں کی سرجری کے سوشل میڈیا پر چرچے، اداکارہ خود میدان میں آ گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ عفت عمر نے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری سے متعلق وضاحت دی ہے۔

کچھ روز قبل اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ان کے ہونٹ خاصے نمایاں تھے جس کے بارے میں کئی صارفین نے اپنے تبصرے پیش کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iffat Omar (@iffatomarofficial)


اداکارہ کی پوسٹ پر ان کی ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ عفت آپ شاندار دکھائی دے رہی ہیں، میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں لیکن آپ کے چہرے پر یہ فلرز کچھ اضافی دکھائی دے رہے ہیں، شاید یہ تصویر میں ایسے لگ رہے ہوں۔

عفت عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہونٹوں میں کوئی فلرز نہیں لگوائے، وزن کم ہونے کے باعث میرے ہونٹ ایسے دکھائی دے رہے ہیں، میرے ہونٹ عموماً ایسے نہیں دکھائی دیتے تاہم وزن کی کمی کی وجہ سے ایسے دکھ رہے ہیں۔اداکارہ کی جانب سے وضاحت کے بعد بھی کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی وضاحت کو جھوٹا قرار دیا۔