ٹی ٹوینٹی میں نمبر ون بیٹسمین بننے پر بابراعظم نے دل کھول کر رکھ دیا، مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی بیٹسمینوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پر آنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا . سرکاری ٹی وی کے سپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ یہ میرے لیے کافی فخریہ لمحات ہیں، اللہ کا شکر ہے نمبر ون پر ہوں، اس کے پیچھے فوکس اور محنت ہے، کوشش کرتا ہوں اسے روزانہ بہتر کرسکوں .

انہوں نے کہا کہ ہر دن نیا ہوتا ہے، اس میں آپ نئی چیزیں سیکھتے اور اپلائی کرتے ہیں، الحمداللہ نمبر ون پر آیا ہوں، اگر آپ کو کوئی اسٹیج مل جائے تو اس پر مستقل مزاجی دکھانا پڑتی ہے اور ذمہ داری زیادہ آجاتی ہے .

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا مزید بہتری لاؤں اور اسی طرح سے کارکردگی جاری رکھوں . بابر اعظم نے مزید کہا کہ بطور کپتان آپ کو یہ فخر محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے کھلاڑی پرفارم کریں، مین آف دی میچ بنیں، میچ جتائیں اور ذمہ داری لیں، ہم رینکنگ میں اوپر آرہے ہیں، بطور کپتان بہت فخر محسوس کرتا ہوں جب کھلاڑی ایسا پرفارم کریں، وہ ملک کا نام روشن کررہے ہیں . قومی کپتان کا کہنا تھا کہ مستقل مزاجی آرہی ہے، کوشش کریں گے اسے جاری رکھیں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جتنا مستقل مزاج ہوں گے اتنا ہی اچھا پرفارم کریں گے . انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اچھا رسپانس دے رہے ہیں، جتنا آپ کھلاڑیوں کو بیک کریں گے اور مستقل کھلائیں گے تو اس سے تجربہ ہوگا . بابراعظم نے کہا کہ بطور کپتان وہ بہت پراعتماد ہیں . . .

متعلقہ خبریں