بلوچستان، کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ بند ہونے کے باعث ایل پی جی گیس کی قلت پیدا ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کو تفتان سے ملانے والی آر سی ڈی قومی شاہراہ بند ہونے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایل پی جی گیس کی قلت پیدا ہوگئی،شہریوںکوشدید مشکلات کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کوتفتان سے ملانے والی بین الاقوامی قومی شاہراہ گزشتہ کئی روز سے مختلف مقامات احتجاج کے باعث بند ہے جس کی وجہ سے ایران سے پاکستان آنے والے ایل پی جی باؤزرکوئٹہ ،بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں نہیں پہنچ پارہے جس کی وجہ سے ایل پی جی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور دکانداروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آباد شہریوں کو ایل پی جی کی قلت کی وجہ سے ماہ رمضان المبارک میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر روڈ کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔