شہناز گل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ شہناز گل کے حالیہ رویے نے سوشل میڈیا صارفین کو سخت مشتعل کردیا ہے، جس کے بعد صارفین نے انھیں مغرور قرار دے دیا۔
ریئلٹی شو ’’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔ ان کے رویے کو دیکھ کر صارفین نے انہیں گھمنڈی اور بدتمیز قرار دے رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ایک خاتون شہناز گل کے پاس آتی ہیں اور اپنے ہیئر کیئر برانڈ کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
شہناز فوراً جواب دیتی ہیں، ’’کیا آپ کے پاس مجھے ادا کرنے کےلیے پیسے ہیں؟‘‘ خاتون جواب دیتی ہیں، ’’میں آپ کو ابھی فوراً پیسے دے سکتی ہوں۔‘‘
اس پر شہناز کا جواب تھا، ’’آپ مجھے افورڈ نہیں کرسکتیں۔‘‘ اور پھر انہوں نے خاتون کو اپنے منیجر سے بات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا، ’’وہ رہا میرا منیجر، آپ ان سے بات کرسکتی ہیں۔‘‘
اگرچہ خاتون نے شہناز کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے بات کو ہنسی میں اڑا دیا، لیکن انٹرنیٹ صارفین نے شہناز کے رویے کو نہایت سنجیدگی سے لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں گھمنڈی اور متکبر قرار دے دیا۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں صارفین نے شہناز کے رویے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’آپ مجھے افورڈ نہیں کرسکتیں؟ تُو ہے کون اور ایسا کیا کردیا ہے کہ اتنا گھمنڈ آگیا؟‘‘
ایک اور صارف نے کہا، ’’شہناز گل کو اپنا رویہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ جبکہ ایک نے لکھا، ’’ایسی بات مذاق میں بھی نہیں کرنی چاہیے۔ یہ رویہ غیر مناسب ہے، اور عوامی شخصیت کے طور پر ایسی باتیں کرنا ان کےلیے زیبا نہیں۔‘‘
کچھ صارفین اس ویڈیو کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ شہناز کے رویے کو غیر مناسب قرار دے رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ عوامی شخصیات کے رویے اور گفتگو کا عوام پر گہرا اثر ہوتا ہے، اور شہناز گل پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے مقام اور شہرت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔