رمضان المبارک میں ایمن خان کی فیملی کے ہمراہ مصروفیات، تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایمن خان اور منیب بٹ دو انتہائی باصلاحیت اور پیارے پاکستانی اداکار ہیں، دونوں کی جوڑی کو پاکستانی خوب پسند کرتے ہیں۔ دونوں کے سوشل میڈیا پر مضبوط فالوورز ہیں، ایمن خان کے انسٹاگرام پر 12.1 ملین اور منیب بٹ کے 5 ملین سوشل میڈیا فالوورز ہیں۔
منیب بٹ اور ایمن خان سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہیں اور وقتاً فوقتاً پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں، اس جوڑی کو کو اللہ نے 2 پیاری بیٹیاں امل اور میرال سے نوازا ہے جن کے ساتھ وہ گھومنا پھرنا بے حد پسند کرتے ہیں۔
اس بار ایمن خان نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ افطاری کی تیاری کے حوالے تصاویر سے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرال اور امل اپنے معمولات میں مصروف نظر آئیں، میرال اپنے والد منیب بٹ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں جبکہ امل اپنے فن اور پڑھائی میں مصروف ہیں۔ یہ ایمن خان اور منیب بٹ کی چھوٹی فیملی کے رمضان 2025 کے کچھ خوبصورت لمحات ہیں۔
یاد رہے کہ یاد رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام امل رکھا گیا تھا جبکہ ان کے ہاں دوسری بیٹی میرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔
ایمن خان کی شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جو ان کے مداحوں کو خوب بھا گئی ہیں۔