پوکیمون کے مشابہ چیٹوز کتنے کروڑ میں فروخت ہوا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویڈیو گیمز کی معروف فرنچائز ‘ پوکیمون’ کے کریکٹر ‘چاریزارڈ’ سے مماثلت رکھنے والا ایک ‘چیٹو’ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے۔
امریکی ریاست نیوجرسی میں قائم گولڈ ان آکشن ہاؤس نے اپنی ویب سائٹ پر موجود لسٹ میں اس اسنیک کی فروخت شدہ مجموعی قیمت87 ہزار 840 ڈالر بتائی ہے جو 2 کروڑ 42 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔
یہ ایک تین انچ لمبا فلیمن ہاٹ چیٹو ہے جو پوکیمون چاریزارڈ کی شکل میں ہے، اس کو ایک مخصوص پوکیمون کارڈ کے ساتھ ڈبے میں رکھا گیا ہے۔اس مخصوص چیٹو کو ‘چیٹوزارڈ ‘ کا نام دیا گیا تھا۔
نیلامی کی تفصیلات کے مطابق اس اسنیک کو ابتدائی طور پر سال 2018 سے 2022 کے درمیان ‘فرسٹ اینڈ گول کلیکٹبلز ‘کی جانب سے دریافت اور محفوظ کیا گیا تھا، 2024 کے آخر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چیٹو مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
نیلامی میں چیٹو کے لیے 60 بولیاں لگائی گئی جن میں جیتنے والی بولی 72 ہزار ڈالر کی تھی جو خریدار کو پریمئم کے ساتھ مجموعی طور پر 87 ہزار 840 ڈالرکا پڑا۔