ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔خواب اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک پورے نہ ہو جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کےمحمد رضوان نے اپنے پیغام میں عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپرمحمد رضوان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں۔

قومی کرکٹر نے عوام سے پاکستانی ٹیم کیلئے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان 2 نومبر کو ہونے والے میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جب کہ اب پاکستان 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا۔